روسی سفیر البرٹ خوریف کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ میں روس کے کردار پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات جلال الدین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ خورئیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ روس نے یوکرین کے مسئلے کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کی بہت کوششیں کیں لیکن یوکرین نے روس سے مذاکرات پر پابندی عائد کر دی۔ پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ وہ روس یوکرین تنازعہ پر آزادانہ پالیسی چلانا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کل پاکستان نے اقوام متحدہ میں روس مخالف قراردادوں پر ووٹنگ میں حص نہیں لیا۔

انہوں نے کہاکہ یوکرین کے روس سے مذاکرات پر اپنی پابندی ہٹانے تک سنجیدہ گفتگو ممکن نہیں، جنگ کے خاتمے کا دارومدار یوکرین کی مذاکرات کے حوالے سے سنجیدگی پر ہے۔ یوکرین میں امریکی فوج کی خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں جن کی تحقیقات ہونا چاہییں۔ امریکی یوکرین میں عام شہریوں پر مہلک عسکری تجربات کرتے رہے ہیں۔ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن یا مدت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب