پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشن کے کردار کو مضبوط بنانے کا مطالبہ

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے کردار اور صلاحیت کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن مشنز کو ان علاقوں میں تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے اور حل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز امن آپریشنز سے متعلق قائم کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ امن مشن کو ایک مجموعی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہونا چاہیے جو تنازعات اور تشدد کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ ممالک میں 47 امن مشنز میں پاکستان کے 2 لاکھ سے زیادہ اہلکاروں نے خدمات انجام دی ہیں اور اس کے علاوہ متنازع جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرجنگ بندی کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے قائم کردہ مشن (یو این ایم او جی آئی پی) کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کی جوابدہی پر زور دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز اور امن دستوں کے خلاف پڑھتی ہوئی مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس کے باعث ان کے تحفظ اور سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

پاکستانی مندوب نے اس سلسلے میں ایک تازہ ترین حکمت عملی تجویز کی جوہر مشن کو مناسب مالی، انسانی، مادی وسائل اور جدید صلاحیتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان امن کے نفاذ کے تصور کو مزید فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ اور دلچسپی رکھنے والی تمام ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟