عمران خان کی بہنیں کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ پر کیوں برس پڑیں؟

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنیں انسداد دہشتگردی عدالت میں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب مسرت جمشید چیمہ نے درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا تو عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی۔

انسداد دہشتگردی کے کمرہ عدالت میں علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی اور مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں۔ حالانکہ آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتی تھیں۔

’اب آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، جبکہ سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں‘۔

اس دوران مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی باتیں سن کر خاموش ہوگئیں۔

علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے کہا کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا کر اپنا خواب پورا کرلیں،  سب جانتے ہیں کہ مریم نواز ووٹوں پر ڈاکا مار کر وزیر اعلیٰ بن رہی ہیں۔ مریم نواز کو شرم آنی چاہیے اگر وہ ہوتیں تو کبھی ایسی وزارت اعلیٰ نا بنتیں۔

’انہوں نے ووٹ چوری کیا ہے کوئی کیسے ووٹ چوری کرکے وزیر اعلیٰ بن جائے‘۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ ایف آئی اے میں پیش ہوئی انکے سوالات کا جواب دیا، انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ اسٹیٹ کے خلاف فننڈنگ کر رہی ہیں، میں نے کہا ایبسولیوٹلی ناٹ، مجھے کہا گیا کہ آپ غیر ملکیوں سے رابطے کر رہی ہیں، میں نے پھر کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ۔ انہوں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اوورسیسز پاکستانیوں کو غیر ملکی کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ نا ہو، بشریٰ بی بی سے بھی آج ملاقات تھی مگر نہیں ہو سکی، لیکن وکلا ان سے ملاقات کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟