نور مقدم قتل کیس :مجرم ظاہر جعفر کی پھانسی کی سزا برقرار

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوم مقدم قتل کیس میں  مجرموں کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ پیر کو دن ساڑھے بارہ بجے نور مقدم قتل کیس کی اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے ظاہر جعفر کو نور مقدم کو قتل کر نے کے جرم میں سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،عدالت نے شریک مجرمان محمد افتخار  اور جان محمد کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی خارج کردیں۔

عدالت نے گزشتہ سال 21 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ سال 24 فروری کو نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت اور 25 سال قید کی سزا سنائی جبکہ ان کے دو ملازمین جان محمد اور افتخار کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مرکزی ملزم کے والدین اور تھراپی ورکس کے ملازمین کو مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا۔

نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، مدعی شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل میں مجرمان کی سزائیں بڑھانے کی استدعا کی گئی تھی۔

دوسری جانب مقدمے کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے گزشتہ برس 15 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

شوکت مقدم نے کیس کے مرکزی مجرم ظاہر شاہ کے والدین اور تھراپی ورکس کے ملازمین کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔

مدعی کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا سنائی ہے، عدالت قانون کے مطابق سزائیں بڑھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز