نظام صحت بیماریوں کا متحمل نہیں اس لیے پرہیز علاج سے بہتر ہے، صدر مملکت

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امراض کے علاج سے زیادہ بچاؤ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بیماریوں کا علاج مہنگا ہے اور نظام صحت پر بوجھ پڑتا ہے لہٰذا لوگوں میں احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

منگل کو پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غیر متعدی امرض اور امراضِ قلب کی روک تھام کے لیے آگاہی پیدا کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے میڈیا، مقامی آبادی، مساجد اور غیر سرکاری تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور آگاہی پیغام بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچانے کے لیے جدید پلیٹ فارمز کو بروئے کار لانا ہوگا۔

وفد نے صدر مملکت کو مختلف بیماریوں سے متعلق آگاہی، کنٹرول اور تربیت کے حوالے سے پناہ کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ اپنے قیام سے لے کر اب تک پناہ عوامی آگاہی کے لیے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہی ہے اور صحت مندانہ سرگرمیوں اور طرزِ زندگی کے بارے مین بھی آگاہی پیدا کرتی ہے۔

پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمٰن کیانی نے صدر ِمملکت کو غیر متعدی بیماریوں اور امراض قلب کے حوالے سے اپنی تنظیم کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔

صدر مملکت نے بیماریوں بالخصوص امراض قلب کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں پناہ کے کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم