اعتماد کا ووٹ لیکر اسمبلی توڑ دیں گے: عمران کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا جس میں ملکی و صوبے کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ اور اگلے الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کی اور کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ، سازشی ٹولہ اسلام آباد کے بعد کراچی کے بلدیاتی الیکشن سے بھی بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے، انہیں معلوم ہے عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد ہم الیکشن کیلئے عوام کے پاس جائیں گے، ملکی مسائل کا حل نئے الیکشن اور عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے وزرا، پارلیمانی لیڈر، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے کہا اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط ہے، عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے لیکن ہمیں اعتمادکے ووٹ کے لیے تیاری کرنی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزرا کو ارکان اسمبلی سے رابطے میں رہنےکی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزرا نے عمران خان کو بریفنگ میں بتایا کہ اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہمیں مسئلہ نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر وزیرکو اس کے متعلقہ ڈویژن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ ہر وزیر اپنے ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے رابطے میں رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتماد کا ووٹ لیتے ہی فوری اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے بعد الیکشن کے لیے عوام کے پاس جائیں گے لہٰذا تمام وزرا اپنے حلقوں اور ڈویژن میں اگلے انتخابات کی تیاری بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل نئےالیکشن ہیں، عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی مسائل حل کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی یا فور نیشن سیریز کرانے پر غور شروع

نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ناگزیر، افغان شہریوں کے ویزے بحال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان

ریاست مخالف بیانیے اور دہشتگردوں کی حمایت پر مقدمات اور گرفتاریاں ضرور ہوں گی، وزیر داخلہ بلوچستان

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

1948 سے قائم کراچی کی دکان، کچوری اور سموسے کا ذائقہ نسل در نسل برقرار

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا