بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر جان محمد جمالی کی علالت کے باعث پریذائیڈنگ آفیسر زمرک اچکزئی نے اجلاس کی صدارت کی اور ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔
بلوچستان اسمبلی کے 57 نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا، جن میں نواب ثنااللہ زہری، نواب اسلم رئیسانی، نواب جنگیز مری شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
اس کے علاوہ ڈاکٹر مالک بلوچ، سردار عبدالرحمان کھیتران، راحیلہ درانی نے بھی رکن بلوچستان کا حلف اٹھایا۔
رکن اسمبلی خالق اچکزئی، بخت کاکڑ، علی مدد جتک، صادق عمرانی، یونس عزیز زہری، ظہور بلیدی، کلثوم بلوچ، فرح عظیم شاہ نے بھی حلف اٹھایا۔
اس کے علاوہ رحمت بلوچ، زابد ریکی، اصغر ترین، مولانا ہدایت الرحمان اور دیگر بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران آزاد امیدوار مولانا نوراللہ کے حامیوں نے ایوان میں نعرے بازی کی تو پریذائیڈنگ آفیسر نے ایسا کرنے سے روک دیا۔
بعد ازاں پریذائیڈنگ آفیسر نے اجلاس کل سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔ کل ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔