’شف شف والی سرکار اب انگریزی ورژن میں بھی دستیاب ہے

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ آئے روزاپنے اسٹائل کی وجہ سےسوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں رہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک پھونک سے بیماروں کو صحت یاب کردیتے ہیں اور ان کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں، شف شف سرکار کے نام سےمشہور پیر حق خطیب بین الاقوامی طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

انہی سے متعلق ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انگریز پیر حق خطیب کی نقل کر رہے ہیں ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ شف شف سرکار اب گوروں میں بھی مقبول ہے۔

سردار شفقت علی خان لکھتے ہیں کہ انگریزوں نے پاکستانی کمپنی کی فرنچائز لینی شروع کر دی ہیں پاکستان ترقی کر نہیں رہا بلکہ ترقی کر چکا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ شف شف کا انگریزی ورژن ہے۔

حیدر نامی صارف لکھتے ہیں کہ شف شف والے سرکار اب انگریزی ورژن میں بھی دستیاب ہے۔۔

واضح رہے کہ پیر آف بلاوڑہ کی درگارہ راولپنڈی کے نواحی قصبے کوٹلی اسٹیشن میں واقع ہے اور ان مرید ملک بھر میں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا