کون بنے گا وزیر اعظم؟ فیصلہ 3 مارچ کو ہوگا

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، اب پہلے مرحلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہو گا، جس کے بعد نئے منتخب ہونے والے اسپیکر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کرائیں گے، جس کے بعد قائد ایوان اور وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا، وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہو گا۔

Election of PM-1 by akkashir on Scribd

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول کے مطابق وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی ہفتہ 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے اور پھر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

شیڈول کے مطابق  وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیےجاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی 5 سال کے لیے اپنا قائد ایوان، وزیراعظم پاکستان کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو کرے گی، 169 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے والا وزیراعظم بن جائے گا، قومی اسمبلی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور پھر دیکھا جائے گا کہ کس طرف ارکان کی تعداد زیادہ ہے۔

ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کیا ہے، جبکہ سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو وزیراعظم نامزد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں