قومی اسمبلی اجلاس کا مثبت اثر، اسٹاک مارکیٹ کتنی اوپر گئی؟

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان  100 انڈیکس  875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 578 پر بند مارکیٹ  میں 42 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد رہی۔

سیاسی غیر یقینی کی کیفیت سے نکل رہے ہیں، شہریار بٹ

اسٹاک ایکسچینج کے ماہر شہریار بٹ نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کی وجہ یہ ہے کہ ہم سیاسی غیر یقینی کی کیفیت سے نکل رہے ہیں اور یہ بھی واضع ہوچکا کا حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی بننی ہے اور انکا منشور آئی ایم ایف کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات آگے بڑھانا ہوں گے

شہریار بٹ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو آگے بڑھنا ہے تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات بھی آگے بڑھانا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم نے 1.2 بلین ڈالر آئی ایم ایف سے حاصل کرنے ہیں جس کی ہمیں اشد ضرورت ہے، اس کے بعد 3 سال کا نیا معاہدہ کرنا ہے اور نگراں حکومت نے جو اصلاحات چھوڑی ہیں پی ایم ایل این انہی کو آگے بڑھائے گی جو اچھے اثرات مرتب کر سکتا ہے

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا اور دھاندلی کے نام پر احتجاج نہ ہوا تو مارکیٹ اچھی کارکردگی دکھائے گی، لیکن اگر اس کے برعکس ہوا تا مارکیٹ ڈاؤن فال پر آسکتی ہے۔

مارکیٹ بہتری دکھائی دے رہی ہے، محسن مسیڈیا

محسن مسیڈیا کہتے ہیں کہ مارکیٹ بہتری دکھائی دے رہی ہے، جب سے حکومت سازی کے معاملات ہوئے ہیں اس کے بعد مارکیٹ ریکور کر چکی ہے اور مثبت بند ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے یہ بتاتے رہے کہ اسٹاک کا انحصار سیاسی استحکام پر ہے، مستقبل کا بھی یہی کہیں گے کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام رہا تو اسٹاک مارکیٹ مزید بہتر پرفارم کرے گی، بصورت دیگر نتائج اس کے برعکس دیکھنے کو ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل