2025 تک 16 کروڑ 70 لاکھ افراد موٹاپے کی وجہ سے صحت مند نہیں رہیں گے، عالمی ادارہ صحت

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔ موٹے افراد میں 65 کروڑ بالغ افراد، 34کروڑ نوجوان اور 3 کروڑ 90 لاکھ بچے شامل ہیں۔ موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 2025 تک 16 کروڑ 70 لاکھ افراد موٹاپے کی وجہ سے صحت مند نہیں رہیں گے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ وزن اور موٹاپا غیر معمولی طور پر ضرورت سے زیادہ چربی کی وجہ سے ہوتا ہے جو صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو پورے جسمانی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ موٹاپا دل، جگر، گردے، جوڑوں اور تولیدی نظام کو متاثر کرتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) کا کہنا ہےکہ موٹاپا کئی غیر متعدی امراض کا باعث بنتا ہے، جیسے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس، دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، فالج اور کینسر کی مختلف اشکال اور دماغی صحت کے مسائل وغیرہ ہوسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد میں 1975 سے اب تک دنیا بھر میں موٹاپے میں 3 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر ایک شخص کو صحت مند غذا تک رسائی کے ساتھ ساتھ موٹاپے کے مسائل اور پیچیدگیوں سے آگاہی حاصل ہوسکے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ چکنائی، چینی اور نمک کی زیادہ مقدار والی کھانے پینے کی اشیا اور مشروبات کو بچوں تک پہنچانے کے لیے جو مارکٹنگ کی جاتی ہے اسے محدود کردیا جائے۔ شکر والے مشروبات پر ٹیکس عائد کردیا جائے اور سستی صحت بخش خوراک تک تمام لوگوں کو بہتر رسائی فراہم کی جائے۔

موٹاپا: پاکستان دنیا میں 9ویں نمبر پر آ گیا

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انکشاف کیا ہے کہ موٹاپے کے حوالے سے پاکستان دنیا میں 9ویں نمبر پر ہے۔ موٹاپا دنیا کی تیزی سے پھیلتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے اور اس وقت دنیا بھر میں قریباً ایک ارب 70 کروڑ افراد موٹے یا زائد الوزن ہیں۔۔

موٹاپے کے اسباب جینیاتی یعنی والدین سے وراثت میں ملنے والے بھی ہو سکتے ہیں جب کہ خوش خوراکی، کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا، بار بار کھانے اور جسمانی مشقت سے گریز اس کی دیگر وجوہ ہوسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم