سپریم جوڈیشل کونسل: جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی مکمل

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات پر کارروائی مکمل کرلی ہے۔ کونسل نے تمام گواہان کے بیانات مکمل قلمبند کر لیے ہیں۔ کونسل دستاویزات اور گواہوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رائے دی گی۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چئیرمین، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں ہوا۔ سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات پر کارروائی مکمل ہونے کے بعد چئیرمین کونسل قاضی فائز عیسٰی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سے مکالمہ کیا کہ آپ کا کام ختم اب ہمارا کام شروع ہے۔

جوڈیشل کونسل نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کونسل کی کارروائی میں شامل نہیں ہوئے، انہوں نے کونسل کو ایک خط لکھا ہے۔ کارروائی کے دوران جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کے 29 فروری کو لکھے گئے خط کا آخری پیرا بھی پڑھا گیا۔

آج کی کارروائی میں گواہ زاہد رفیق نے لینڈ پروائیڈر راجا صفدر کے حوالے سے دستاویزات فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ نقوی کے لندن قیام کا ہم نے کوئی انتظام نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 10 ہزار پاؤنڈ ادائیگی کا بھی سنا تھا۔ اس پر زاہد رفیق نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات ہمارے ریکارڈ میں نہیں، 5 ہزار پاونڈ ادا کیے گئے تھے۔

کونسل کی کارروائی میں سپریم کورٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کے صدر شیر افگن بھی پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ریکارڈ میں جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی اور ان کی اہلیہ کی ایک، ایک ممبرز شپ ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کو ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا، انہوں نے مجموعی طور ہر 4 لاکھ 40 ہزار روپے ادا کیے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بسمہ وارثی کیس کا فیصلہ بھی عدالت میں پیش کیا۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کارروائی کا اختتام ہے، کیا کوئی بھی کچھ کہنا چاہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟