وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مشترکہ امیدوار سرفراز بگٹی کون ہیں؟

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صوبائی داخلہ اور نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی یکم جون 1975 کو ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے میں میر غلام قادر میسوری بگٹی کے گھر پیدا ہوئے۔ سرفراز بگٹی کے والد میر غلام قادر میسوری ایک قبائلی شخصیت تھے، سرفراز بگٹی نے لارنس کالج اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی۔

2013 کے عام انتخابات میں سرفراز بگٹی نے ن لیگ کے ٹکٹ پر ڈیرہ بگٹی سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کا حصہ بنے۔ 14 اکتوبر 2013 کو صوبائی وزیر داخلہ منتخب ہوئے۔ سرفراز بگٹی صوبائی وزیر داخلہ کی حیثیت سے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سرگرم رہے انہوں نے بطور وزیر داخلہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر آراستہ کیا اور بلوچستان پولیس کی بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے۔ سرفراز بگٹی پر امن دشمنوں کے جانب سے کئی حملے بھی کیے گئے۔

2018 میں سرفراز بگٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2018 کے جنرل انتخابات میں حصہ لیا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2018 میں سرفراز بگٹی سینیٹر منتخب ہوئے اور 2021 میں ایک بار پھر سے سینیٹر منتخب ہوکر ایوان بالا کا حصہ بنے۔

سرفراز بگٹی 17 اگست 2023 کو نگران کابینہ کا حصہ بنے اور نگران وفاقی وزیر داخلہ کا منصب سنبھالا۔ 15 دسمبر 2023 کو انہوں نے نگران وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سرفراز بگٹی 2024 کے انتخابات میں پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے جے ڈبلیو پی کے گہرام بگٹی کو قریباً 27000 ووٹوں کی برتری سے شکست دے کر بلوچستان اسمبلی کا حصہ بنے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع ہوں گے، شام 6 بجے تک جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا جبکہ قائد ایوان کے لیے پولنگ کل ہوگی۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی جمع

پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی جانب سے وزرات عالیہ کے عہدے کے لیے میر سرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نواب ثناء اللہ زہری، میر علی مدد جتک اور صوبائی صدر چنگیز جمالی نے سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے۔ علاوہ ازیں ن لیگ کے رکن اسمبلی سردارعبدالراحمان کھیتران نے بھی سرفرازبگٹی کے  کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں