ڈیرہ بگٹی: الیکشن ٹریبونل نے صوبائی نشست پر دھاندلی کے ثبوت طلب کرلیے

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت اور گواہان طلب کرلیے۔

حلقہ پی بی 10 کے حوالے سے انتخابی عذرداری پر سماعت جسٹس روزی خان بڑیچ نے کی سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار نوابزادہ گہرام بگٹی سے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے ثبوت اور گواہان کو طلب کر لیا۔

مخالف فریق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پیپلزپارٹی کے رہنما میر سرفراز بگٹی کی جانب سے جواب دعویٰ داخل کیا گیا۔

جواب دعویٰ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کے حوالے کی گئی۔ سماعت میں درخواست گزار نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجیش کوہلی پیش ہوئے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پیروی ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی، ایڈووکیٹ جمیل آغا اور عدنان مرتضیٰ نے کی۔

کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ جے ڈبلیو پی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے پی بی 10 پر میر سرفراز بگٹی کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp