اب جلد واٹس ایپ اسٹیٹس کو ‘رپورٹ’ کرنا ممکن ہوگا

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ پر صارفین ہر قسم کا اسٹیٹس لگاتے ہیں جس سے وہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں پر اپنے جذبات و احساسات عیاں کرتے ہیں۔

لیکن جلد ہی صارفین کو اسٹیٹس لگانے میں احتیاط برتنا ہوگی کیونکہ اگر آپ کا اسٹیٹس کسی صارف کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا تو آپ کی شکایت واٹس ایپ کمپنی کو ہوسکتی ہے۔

ایپلی کیشن کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اگر کسی صارف نے قابلِ اعتراض مواد اسٹیٹس پر لگایا تو اسے رپورٹ کیا جاسکے گا۔

اس سے قبل کانٹیکٹس اور پیغامات کو رپورٹ کرنے کا فیچر صارفین کو میسر تھا لیکن اب اسٹیٹس رپورٹ کرنا بھی ممکن ہوگا۔

رپورٹ کرنے کے بعد اگر وہ مواد واٹس ایپ کے قوانین کے خلاف ہوگا تو ہوسکتا ہے صارف اگلا اسٹیٹس نا لگا سکے کیونکہ پھر کمپنی اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اب تک اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر کب تک پیش کیا جائے گا تاہم امید ظاہر کی گئی ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp