پی ٹی ائی انٹرا پارٹی الیکشن: بلوچستان میں 3 پینل میدان میں اترگئے

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی الیکشن کے لیے 3 پینل میدان میں اترگئے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے سابق صوبائی صدر منیر بلوچ، امین جوگیزئی اور داؤد شاہ کے پینل ایک دوسرے کے مقابلے میں ہیں۔

منیر بلوچ کے پینل کو قاسم سوری اور سابق گورنر ظہور آغا کی حمایت حاصل۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے اراکین 3 جنوری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پی ٹی ائی نے ووٹر لسٹ جاری کردی ہے۔ صوبے بھر میں 11 ہزار سے زائد ممبرز بطور ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔ جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے 23 اور 24 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اسکروٹنی 25 فروری کو کی گئی اور حتمی فہرست 27 فروری کو جاری ہوئی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے 5 فروری کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں کارکنان کی عام انتخابات میں مصروفیات کے پیش نظر انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارٹی چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کے عہدوں پر امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 29 فروری کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کے حمایت یافتہ بیرسٹر گوہر خان بلا مقابلہ چیئرمین جب کہ عمر ایوب مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ دونوں رہنماؤں کے مقابلے میں کسی پارٹی کارکن نے کاغذات نامزدگی نہیں جمع کرائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟