پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر غور

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی انتخابات میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں مولانا فضل الرحمن یا محمود خان اچکزئی میں سے کوئی صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے اور حتمی مشاورت کے بعد صدارتی امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل اس وقت گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں کر رہی ہیں، جس میں ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے علاوہ تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس بنانے کی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان دے چکے ہیں، اس حوالے سے پہلی سیاسی حکمت صدارتی انتخابات کے وقت منظر عام پر آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp