ٹانک:مردم شماری ٹیم پرحملہ کرنے والوں کا تعاقب،دہشت گردکمانڈرہلاک

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں مردم شماری کی ٹیم پرفائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کا سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہواہے جس کے نتیجہ میں دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی ہلاک ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک کے علاقے رغزئی میں مردم شماری ٹیم پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کوشہید کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور تمام ممکنہ راستوں کو بندکردیا جس کے بعد دہشت گردوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گڑہ گلداد میں روکا گیا۔

دہشت گردکمانڈرسیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھا

مارا جانے والا دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی پولیس کومطلوب تھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے مردم شماری ٹیم کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ انھوں نے پیر کو ٹانک اور لکی مروت میں فائرنگ کرکے مردم شماری کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا جبکہ اس سے قبل 8 مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پر ایک پولیس اہلکار کو  فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور