پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کو شکست دے کر پلے آف میں رسائی

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20  اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 58 رنز بنائے جبکہ ریز ہینڈرکس 13 اور افتخار احمد 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے بولر مزرابانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حسن علی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ

جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا، عرفان خان 23، حسن علی 17، لیوس ڈوپلوئے 12 جبکہ جیمز وینس 7 رنز بنا سکے۔ جبکہ محمد نواز 27 رنز اسکور کر کے ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ ڈیوڈ ولی، محمد علی، کرس جارڈن اور خوشدل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کے لیے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے اپنی اپنی ٹیموں میں 2،2 تبدیلیاں کیں۔ کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے۔

جبکہ ملتان سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ پوزیشن کے مطابق ملتان سلطانز 7 میچوں میں کامیابی حاصل کر کے 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے اور پہلے آف میں میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب