’بی بی‘ کیسے اسرائیل پر حملے کررہا ہے؟

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تحریک حماس کے حامی ہیکرز نے اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے نئے مالویئرز(وائرس) استعمال کرنے لگے ہیں، اس مالویئر کو ’بی بی‘ کا نام دیا گیا ہے، اس مالویئر نے اسرائیل میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے۔

وائرس پلیٹ فارم ٹوٹل کے مطابق حماس کے حامی ہیکرز اسرائیل کی حمایت یافتہ کمپنیوں کا ڈیٹا ہیک کر رہے ہیں، جس سے اسرائیل میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

حماس کے حامی ہیکرز اسرائیلی کمپنیوں کا ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے جدید بنیادوں پر استوار مالویئر استعمال کررہی ہیں، بی بی مالویئر(وائرس) ایک وائپر قسم کا مالویئر ہے جو ڈیٹا کو مٹانے اور کرپٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مالویئر کی دوسری اقسام کے برعکس بی بی کے ہیک کیے ہوئے ڈیٹا کو ریکور کرنا بہت مشکل ہے۔

بی بی مالویئر گزشتہ سال اکتوبر حماس اسرائیل جنگ کے آغاز پر حماس سے وابستہ ایک ہیکر گروپ نے تیار کیا تھا، یہ مالویئر اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا ڈیٹا ڈیلیٹ اور کرپٹ کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

بی بی (BiBi) مالویئر کیسے کام کرتا ہے؟

بی بی مالویر کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا فائلز میں گھس کر انہیں کرپٹ یا ڈیلیٹ کردیتا ہے، یہ مالویئر کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا کی تمام شیڈو کاپیز کو بھی حذف کر دیتا ہے، متاثرہ سسٹم کی بوٹ پالیسی کو تبدیل کرتا ہے اور خودکار بحالی کے اختیارات کو غیر فعال کر دیتا ہے۔

اس مالویئر کے حملے میں ایسی تکنیک استعمال کی جاتی ہے کہ کرپٹ یا ڈیلیٹ ہونے والی فائلز ریکور نہیں ہوتی اور کوئی بھی طریقہ ان فائلز کی ریکوری کے لیے کارآمد نہیں ہوتا۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ ہیکر گروپ اب بھی فعال ہے اور مالویئر کے نئے ورژن کی تیاری کررہا ہے۔

سائبر کمپنی سائی فاکس کے سیکورٹی ریسرچر عدن ملیچی کے مطابق (جو کہ AI پر مبنی معلومات کے تحفظ کے حل فراہم کرنے میں مہارت رکھتے ہیں) بی بی اسرائیل کی حامی کمپنیوں کے بنیادی ڈیٹا کو خراب کردیتا ہے، تاہم اس ہیکرز گروپ سے منسلک ہیکرز کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں کہ یہ کون لوگ ہیں، نہ کسی کا نام سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی