کہیں آپ کے فون کی جاسوسی تو نہیں ہوتی، تدارک کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ نے اپنے موبائل پر کبھی کوئی ایسا نشان دیکھا ہے جس سے آپ کو اچانک احساس ہوا ہو کہ آپ کا فون ہیک ہو رہا ہے۔

اگر آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون کی اسکرین کے اوپر کونےمیں سبز نقطے کا کوئی نشان نظر آئے تو پھر آپ کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ یہ ایک انتباہی علامت ہو سکتی ہے۔

یہ سبزڈاٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ کوئی دور بیٹھا آپ کا مائیکروفون یا کیمرہ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ کو سبز نقطہ نظر آتا ہے اور آپ نہیں جانتے کہ یہ وہاں کیوں ہے تو یہ آپ کے فون پر موجود ’اسپائی ویئر‘ ایپس کی علامت ہو سکتی ہے۔

برطانوی ڈیلی میل کے مطابق اس بات کا تعین کرنا آسان ہے کہ کون سی ایپلی کیشن آپ کا مائیکروفون استعمال کر رہی ہے۔

سائبر اسمارٹ کے چیف ایگیزیکٹیو اور شریک بانی جمی اختار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر وقت آپ کو سبز نقطے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کی جاسوسی کی جا رہی ہے تو آپ کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

زیادہ تر معاملات میں اس کا سیدھا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایپ آپ کے فون کا مائیکروفون (یا کیمرہ) استعمال کر رہی ہے اور یہ کسی تھرڈ پارٹی ایپ یا وائس اسسٹنٹ جیسے آپ کے آلے کے ضروری فنکشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

سب سے زیادہ ممکنہ وجہ صرف یہ ہے کہ آپ نے ایک ایپ کو اپنے کیمرے یا مائکروفون تک رسائی کی اجازت دی ہے۔ اسے اپنے فون کی سیٹنگز کے اجازت سیکشن میں چیک کریں۔ اگر نہیں تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا فون ہیک ہو گیا ہے اور آپ جو کچھ کرتے ہیں اس پر نظر رکھنے کے لیے اسپائی ویئر استعمال کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ کو شک ہے کہ آپ نے اپنے فون پر اسپائی ویئر انسٹال کیا ہے تو اس کے لیے ایک مالویئر اسکین چلایا جاسکتا ہے جس کے لیے پلے اسٹور کھولیں، اپنی پروفائل پر ٹیپ کریں اور پلے پروٹیکٹ کے بعد اسکین کریں۔

جمی کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں آپ کو اپنے پاس ورڈز (خاص طور پر اہم جیسے ای میل پاس ورڈز) تبدیل کردینے چاہییں۔

اگر آپ کو سبز نقطہ نظر آتا ہے تو اسکرین کے اوپری حصے سے نیچے کی طرف سوائپ کریں جس سے آپ کو ایک مائیکروفون یا کیمرہ نظر آئے گا جس کا سینسر استعمال میں ہے۔ آئیکن پر ٹیپ کریں اور آپ دیکھیں گے کہ کون سی ایپ اسے استعمال کر رہی ہے۔

اس اسکرین سے آپ اپنا مائیکروفون یا کیمرہ استعمال کرنے کے لیے ایپ کو دی گئی اجازت کو منسوخ کر سکتے ہیں۔

آپ ایک واضح تاریخ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کون سی ایپس کون سا سینسر استعمال کر رہی تھی اور وہ سلسلہ کتنی دیر چلا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp