نازک وقت میں ملک و قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، انوار الحق کاکڑ

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سبکدوش ہونے والے نگراں وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ نے  کہا ہے کہ نازک وقت میں ملک و قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، دعا ہے کہ پاکستان پھلتا پھولتا رہے اور اس کا مستقبل تابناک رہے۔

بطور نگراں وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کیے گئے اپنے ٹویٹ میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بطور نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے میری مدت ختم ہونے پر میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ اس نازک وقت میں اپنی قوم کی خدمت کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ہم نے مل کر جو ترقی کی ہے اس پر بھی مجھے فخر ہے۔‘

انوار الحق کاکڑ نے مزید لکھا کہ ’ آنے والی حکومت جو مستقبل میں پاکستان کی قیادت کریں گے ان کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔ دعا گو ہوں! کہ پاکستان خوشحال اور پھلتا پھولتا رہے۔ اٰمین ، الوداع۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp