نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستانی حکام سے بریفنگ لی

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ساتھ ٹی۔20 سیریز سے قبل سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ مکمل کر لیا ہے، جب کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ آج منگل کو مکمل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  اور پاکستان کے درمیان ٹی۔ 20 کرکٹ سیریز سے قبل پیر کو پاکستان کے دورے پر نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد جس میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے سی ای او ہیتھ ملز اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن بھی شامل ہیں، نے پیر کی رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد آج منگل کو سہ پہر لاہور قذافی اسٹیڈیم کا معائینہ کرے گا۔ نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے 2 ارکان اور ایک آزاد سیکیورٹی ماہر شامل ہیں۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ (این زیڈ سی)کا سیکیورٹی وفد پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے اپریل میں ہونے والے کیوی ٹیم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 3 مارچ کو پاکستان پہنچا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وفد میچ کے مقامات، ہوٹلوں کا دورہ کرے گا جہاں ٹیمیں قیام کریں گی اور مہمانوں کے لیے سیکیورٹی پلان پر حکومت اور سیکیورٹی حکام سے بریفنگ بھی حاصل کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر 2021 میں پاکستان میں وائٹ بال سیریز کا کوئی میچ کھیلے بغیر وطن واپس چلی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے