مینڈیٹ چوروں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان نے پارٹی پالیسی واضح کردی

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے جنہوں نے مینڈیٹ اور ووٹ چوری کیے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوگی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر آج ایسا کام کیا تو معاشرے کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ تمام جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں اور جن لوگوں نے چوری کی ہے، ان کے ساتھ مفاہمت کر لی جائے اور اس طرح سارے چوروں کو نکال دیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان چاہتے ہیں مفاہمت ہو بالکل اس طرح جیسے نیلسن منڈیلا نے مفاہمت کی تھی، جنہوں نے ووٹ چوری کیے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوگی، اگر چوروں سے مفاہمت کرنی ہے تو جیلوں کے دروازے کھول دیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے نمل یونیورسٹی کا پروجیکٹ جاری تھا جس میں 2 ہزار طلبا اور 180 فیکلٹی ممبران کی رہائش کے لیے تعمیر کی جا رہی تھی، علاوہ ازیں پورے شہر میں تعمیر شروع کی جانی تھی لیکن 9 مئی کے بعد سارے ٹھیکے داروں کو بھگا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے جہاں 95 فیصد بچے اسکالر شپ پر پڑھ رہے ہیں، اگر تعمیر مکمل ہوتی تو 2 ہزار طلبہ کو اگلے ایک 2 سال میں داخلے دے سکتے تھے، اب ہماری کوشش تھی کہ اب صرف 200 طالبعلموں کے لیے رہائش گاہیں بنالیں، وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ اب کوئی ٹھیکے داروں کو تنگ نہ کرے اگر کوئی تنگ کرے گا تو خبردار کرتے ہیں ہم یونیورسٹی کے باہر احتجاج کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟