چین کا جی ڈی پی 1260 کھرب یوآن سے تجاوز کر گیا

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا دوسرا اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا۔ چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق چین کے صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کانفرنس میں حکومتی ورک رپورٹ پیش کی۔ ورک رپورٹ کے مطابق چینی قیادت کی انتھک کوششوں کے نتیجہ میں گزشتہ سال کے دوران ملکی معیشت کی بحالی میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے۔

جی ڈی پی کا حجم 1260 کھرب یوآن سے تجاوز کرگیا ہے جو 5.2 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے جو دنیا کی بڑی معیشتوں کی شرح نمو میں شامل ہے۔

ایک برس میں سوا کروڑ نئی ملازمتیں پید کی گئیں

گزشتہ ایک سال کے دوران شہری علاقوں میں ایک کروڑ 24 لاکھ 40 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی گئیں اور بے روزگاری کی شرح اوسطاً 5.2 فیصد رہی ۔

صارفی قیمتوں میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ادائیگیوں کا توازن بنیادی طور پر متوازن ہے۔ رواں سال کے اہم ترقیاتی اہداف میں جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5 فیصد پر برقرار رکھنا، شہری علاقوں میں روزگار کے مزید 12 ملین مواقع پید اکرنا، شہری علاقوں میں سروے شدہ بے روزگاری کی شرح کو تقریباً 5.5 فیصد تک لانا، صارفی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ، شہریوں کی آمدنی اور معاشی نمو میں بیک وقت اضافہ، بنیادی ادائیگیوں کا توازن، 1.3 ٹریلین سے زیادہ رکھنا، اناج کی پیداوار میں اضافہ، جی ڈی پی کے فی یونٹ توانائی کی کھپت میں تقریباً 2.5 فیصد کمی اور ماحول کے معیار میں مسلسل بہتری شامل ہیں۔

حکومتی ورک رپورٹ میں جی ڈی پی کے مقابلے میں خسارے کا تناسب 3 فیصد طے کیا گیا ہے اور خسارے کا پیمانہ 4.06 ٹریلین یوآن ہے جو گزشتہ سال کے بجٹ کے مقابلے میں 180 ارب یوآن زیادہ ہے۔

آمدنی میں اضافہ متوقع

توقع ہے کہ رواں سال مالی آمدنی میں اضافہ جاری رہے گا۔ چین آئندہ کئی سالوں میں اہم قومی حکمت عملیوں پر عمل درآمد اور اہم شعبوں میں سیکیورٹی کی صلاحیت بڑھانے کے مقصد سے انتہائی طویل خصوصی ٹریژری بانڈز جاری کرے گا جس کا آغاز اس سال ایک ٹریلین یوآن کے ایسے بانڈز سے ہوگا۔
حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق آبادی میں معمر افراد کے تناسب میں اضافے کے مسئلہ سے فعال طور پر نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی نافذ کی جائے گی۔

ریٹائر ہونے والوں کے لیے بنیادی پنشن میں اضافہ جاری رہے گا۔ بچوں کی پیدائش سے متعلق معاون پالیسیوں کو بہتر بنایا جائے گا، زچگی کی تعطیلات کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور بچے کی پیدائش، پرورش اور تعلیم کے حوالے سے خاندان پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جائے گا۔

معذوری کی روک تھام اور بحالی کی خدمات کو مضبوط بنایا جائے گا، سطح اور زمرے کے لحاظ سے سماجی امداد کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور غربت کی جانب واپسی کو روکنے اور کم آمدنی والی آبادیوں کی مدد کے لئے پالیسیوں کو مربوط کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp