پاکستان کا چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات  محمد اورنگ زیب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان رواں مالی سال چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔

امریکی مالیاتی ونشریاتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کیش بیلنس کی صورتحال بہتر ہے اور حکومت تمام قرض وقت پر ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر بھی مستحکم رہے گی۔

محمد اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی بار چینی بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ فروخت کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ فروخت کر کے چینی بانڈ مارکیٹ سے فنڈنگ حاصل کرنے کا آغاز کرے گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ چینی کرنسی کے حامل پانڈابانڈز کے ذریعے پاکستان اپنے فنڈنگ کے ذرائع کو وسیع کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کی نئی مارکیٹوں تک رسائی کی کوشش کررہا ہے۔

محمد اورنگ زیب نے کہاکہ پانڈا بانڈز کا اجرا پہلے کرنا چاہیے تھا، چین دنیا بھرمیں بانڈز کے حوالے سے دوسری بڑی اوروسیع منڈی ہے۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ پانڈا بانڈز کااجرا ملکی معیشت کے لیے درست قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل یوروبانڈز فروخت کے لیے پیش کرچکا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ ابتدائی طورپر250 سے 300 ملین ڈالرمالیت تک کے بانڈز فروخت کے لیے پیش ہوں گے جس کے بعد ان بانڈز کامزید اجرا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لوئر چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، دریا میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

27 سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیش رفت، وزیراعظم نے اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

ملک میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، چوتھے اسپیل میں جاں بحق افراد کی تعداد 136 ہوگئی

ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ، روسٹن چیس کی نصف سنچری، ساجد خان کی 4 وکٹیں

امریکا میں چھوٹی برقی گاڑیوں کا دور, کم قیمت ’ٹائنی‘ کاروں پر کمپنیوں کا بڑا داؤ

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ