امریکی شہریوں نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ’فلسطینی بستی‘ قائم کر لی

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ پر مسلسل کئی ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں شہریوں نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاجاً ’فلسطینی بستی‘ قائم کر لی۔

احتجاج میں شامل ایک خاتون ہزامی برمادا نے اس حوالے سے ترک میڈیا کو بتایا کہ اس ’آباد کاری‘ کا مقصد اسرائیلی سفارتخانے میں کام کرنے والے لوگوں کو ہر روز یہ یاد دہانی کرانا ہے کہ امریکی عوام نسل کشی کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ کے گھر کے باہر بھی اسی طرح کے کیمپ قائم کر رہے ہیں اور 25 سالہ امریکی فوجی ایرون بش نیل کی اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاجاً خود سوزی کے بعد ہم اس ’آباد کاری‘ کو واشنگٹن کے دوسرے علاقوں تک پھیلائیں گے۔

انہوں نے کیمپوں کے بارے بات کرتے ہوئے بتایا، ’یہ کیمپ سرکاری زمین پر قائم کیے گئے ہیں، جن میں کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں، ضروری اشیا الگ خیموں میں محفوظ کی گئی ہیں جبکہ کھانے پینے کے لیے الگ ٹینٹ لگائے گئے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ شروع میں وہ ان کیمپوں میں سوئے بھی تھے اور اس وقت ڈر بھی لگتا تھا جب لوگ ہم پر چلاتے تھے اور ہم سے فلسطینی جھنڈے چھین لیتے تھے۔ انہوں نے کہا یہ سب دیکھ کر ہم نے سیکیورٹی فرم کی خدمات حاصل کیں۔

ہزامی برمادا نے کہا کہ ہم نے ان ’آبادیوں‘ کو ’کبٹز اسرائیل‘ کا نام دیا ہے کیونکہ غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو اسرائیل میں فتح اور کامیابی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اسرائیل کو یہ باور کرانے کے لیے ہم بھی ان فلسطینی کیمپوں کے لیے کبٹز کا لفظ استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ’فلسطینی بستیوں‘ کی تعمیر اور پر امن احتجاج کرنے پر انہیں شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سفارتخانے میں آنے والے لوگ اور عملہ انہیں مسلسل ہراساں کر رہے ہیں اور جملے کستے ہیں کہ فلسطینیوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

ہزامی نے بتایا کہ ہم نے ایرول بش نیل کی یادگار کے طور پر ایک جگہ مختص کی تھی جہاں لوگ شمعیں روشن کر رہے تھے اور پھول رکھ رہے تھے لیکن اسرائیلی سفارتخانے نے اس یاد گار کو ختم کردیا اور مظاہرین کو ہٹانے کے لیے مختلف ہھتکنڈوں کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ وہ حکومت جس نے فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کیا، اسے یہ ’فلسطینی بستیاں‘ پریشان کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں، یہ اسرائیل کے لیے ایک یاد دہانی ہے، انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ ہم کہیں نہیں جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟