حکومت پاکستان کا جنوری 2024 تک قرض کتنا رہا؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا جنوری 2024 تک قرض 64 ہزار 842 ارب روپے رہا۔

اسٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 42 ہزار 626 ارب روپے رہا۔ جبکہ بیرونی قرض جنوری 2024 تک 22 ہزار 215 ارب روپے رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں حکومت کا قرض 346 ارب روپے کم ہے، جبکہ دسمبر کے مقابلے جنوری میں حکومت کا مقامی قرض 38 ارب روپے بڑھا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ دسمبر کے مقابلے جنوری میں حکومت کا بیرونی قرض 384 ارب روپے کم ہوا ہے، جبکہ دسمبر کے مقابلے جنوری میں ڈالر کی قدر 2.3 روپے کم ہوئی۔

مرکزی بینک نے اعدادوشمار میں بتایا کہ جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں حکومت کا قرض 9820 ارب روپے زیادہ ہے، ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 8291 ارب روپے بڑھا۔ جبکہ بیرونی قرض میں 1528 ارب روپے اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں ڈالر کی قدر 11.70 روپے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی