آئندہ ہفتے شدید بارشوں اور برفباری کے ممکنہ سلسلے کے پیش نظر حفاطتی ہدایات جاری

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں شدید بارشیں اور برفباری متوقع ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بلاک ہونے کا بھی امکان ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موسمی صورتحال سے آگاہی کے لیے حفاطتی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مقامی انتظامیہ پہاڑی و برفانی علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات کریں۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ممکنہ خطرے سے دوچار آبادیوں سے لوگوں کے بر وقت انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ محکمے ندی، نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ تمام متعلقہ محکمے رابطے اور معاونت کے دائرہ کار کو مستحکم بنائیں۔

کاشتکار موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی سرگرمیوں سر انجام دیں۔ سیاح پہاڑی علاقوں کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا ارادہ کریں۔ جس علاقے میں سفر کا ارادہ ہو، وہاں کی انتظامیہ کے اہم نمبر پاس رکھیں۔

حفاظتی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عوامی آگاہی کے لیے مقامی زبانوں میں پیغامات کی تشہیر یقینی بنائی جائے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی خدشے کے زیرِ اثر علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری کی قبل از وقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ آفات کی قبل از وقت آگاہی اور حفاظتی تدابیر عوام تک پہنچانے کے لیے جلد ہی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم نے ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دے دی، 60 روز میں رپورٹ طلب

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں