پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2750 روپے اضافے کے بعد 228150 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2358 روپے اضافے کے بعد 195602 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 179301 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 26 ڈالر اضافے کے بعد 2174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔