گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید بارش اور برف باری کی پیشنگوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دو روز تک مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافر بالخصوص سیاح بالائی علاقوں کی طرف غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ،کیونکہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے وہیں حالیہ برف باری کے بعد پھسلن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
حالیہ بارشوں کی وجہ سے بند شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، تاہم انتظامیہ نے تتا پانی کے مقام پر روڈ کی صفائی کے لیے 5 روز تک صبح سات سے 11 بجے تک شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔