جسٹس نعیم اختر افغان سپریم کورٹ کے جج تعینات، نوٹیفیکشن جاری

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج تعینات کر دیا گیا۔

01 (6) by akkashir on Scribd

دیگر 2 ججز کی تعیناتی

علاوہ ازیں وزارت قانون و انصاف کے دیگر دو جداگانہ نوٹیفیکشن کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جب کہ جسٹس ملک شہزاد احمد کو لاہور ہاٸی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس ملک شہزاد احمد

جسٹس ملک شہزاد احمد خان 15 مارچ 1963 کو  15.03.1963 کو پنڈی گھیب، ڈسٹرکٹ اٹک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی سے گریجویشن کیا اور پنجاب یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

بعد ازاں انہوں نے سنہ 1989 میں یونیورسٹی لا کالج، پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ سنہ 1990 میں بطور ایڈووکیٹ داخلہ لیا اور راولپنڈی میں پریکٹس شروع کی۔ وہ سنہ 1993 میں ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر داخل ہوئے اور بعد ازاں وہ سنہ 2004 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ بن گئے۔

تقریباً 21 سال تک بطور وکیل پریکٹس کے دوران معزز جج صاحبان نے بڑی تعداد میں مقدمات لڑے۔ معزز جج نے بار کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سنہ 2004 میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 2009 میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر منتخب ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp