پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 13 ارب 2 کروڑ ڈالر رہ گئے،  اسٹیٹ بینک

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق یکم مارچ 2024ء تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 13 ارب 2 کروڑ امریکی ڈالر رہے ہیں۔

جمعرات کو مرکزی بینک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یکم مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13,020 ملین ڈالر رہے جبکہ 23 فروری 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 13,038.5 ملین ڈالر تھے۔

قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 54 ملین ڈالر کم ہو کر 7895.7 ملین ڈالر رہ گئے ہیں۔

دریں اثنا کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5,124.3 ملین امریکی ڈالر رہے۔

اس سے قبل 29 فروری کو اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ 23 فروری 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13,038.5 ملین امریکی ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 7,949.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ہزار 949.6 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ دریں اثنا کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5,088.9 ملین ڈالر رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp