عمران خان کی گرفتاری کی کوشش: مریم نواز اور فواد چودھری ٹوئٹر پر آمنے سامنے

منگل 14 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے جوان یا افسر کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی کیوں کہ قوم کے بیٹے اتنے فالتو نہیں ہیں اوروہ اپنا فرض نبھانے کے لیے زمان پارک پہنچے ہیں۔

 مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے لکھا کہ آپ کو لاشیں چاہئیں مگر ایسا کچھ نہیں ہوگا کیوں کہ وارنٹ پر بنی گالہ کا پتہ لکھا ہوا ہے زمان پارک کا نہیں اس لیے پہلے واپس عدالت جائیں  اور ایڈریس ٹھیک کروائیں کیوں کہ یہی قانونی طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچی جہاں اسے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑااور اسی دوران مریم نواز نے ٹویٹ بھی کی جس کا فواد چودھری نے جواب دیا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی