عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے،گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے: مریم نواز شریف

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گھروں میں رمضان پیکج کی ترسیل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بغیر اطلاع پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صوبائی ماڈل بازار کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ، ڈیش بورڈ اور پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور قیمت ایپ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیش بورڈ پر پیش کردہ اداو شمار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رمضان پیکیج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں۔ رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے۔ ان کے گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے کہا کہ رمضان پیکیج اوردیگر امور کے بارے میں ڈسٹرکٹ سکور کارڈبنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم ہوں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گھر میں ترسیل کی اطلاع بھی ڈیش بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچ جائیں گے۔چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ،ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp