تحریک انصاف پنجاب میں شیڈو کابینہ تشکیل دے گی، میاں اسلم اقبال

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی صوبائی سیاست میں فعال اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی غرض سے تحریک انصاف نے پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پنجاب کی شیڈو کابینہ کا اعلان کردیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال نے شیڈو کابینہ کے لیے پارٹی قیادت اور ارکان اسمبلی کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے، ان کا کہنا ہے جکہ پنجاب میں حکومت کے ہر محکمےکی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے شیڈو کیبنیٹ کی ذمہ داریاں مختلف تحریک انصاف کے منتخب ہونیوالے آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کو تفویض کی جائیں گی۔

رہنما پی ٹی آئی اور نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں صرف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، رمضان کی آمد ہے اور مہنگائی کا طوفان استقبال کررہا ہے، پبلک ریلیف کے حوالے سے حکومتی کارکردگی زیرو  ہے، تحریک انصاف ایک ایک محکمے پر چیک رکھے گی۔

میاں اسلم اقبال کے مطابق پنجاب حکومت کی صرف اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے میں پھرتی نظر آرہی ہیں، لاہور میں جی پی او چوک پر احتجاج کیخلاف جھوٹے مقدمات کی نئی تاریخ رقم کردی گئی ہے، جہاں فائرنگ ملک بھر کے میڈیا کو نظر نہیں آئی لیکن جھوٹ میں پنجاب پولیس نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں