سندھ کابینہ آخر کب بنے گی؟

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے لیکن سندھ کی کابینہ اب تک وجود میں نہیں آسکی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کابینہ کے بغیر ہی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ صوبائی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، اس کی حتمی منطوری پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت ہی دے گی، جو کہ فی الوقت انتہائی مصروف دکھائی دے رہی ہے۔

ملک میں انتخابات کے بعد بھی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاقی کابینہ کا حصہ نہ ہونے کے باوجود سب سے زیادہ مصروف ہے اور اپنی اسی مصروفیت کے باعث سندھ میں اب تک صوبائی کابینہ کا اعلان نہیں کرسکی۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق، سندھ کی صوبائی کابینہ کے اب تک نہ بننے کی اہم وجوہات صدر اور سینٹ کے انتخابات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ اب آصف علی زرداری صدر مملکت بن چکے ہیں لہٰذا پیپلز پارٹی کی واحد مصروفیت سینیٹ کی خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن ہیں جو اب 14 مارچ کو ہوں گے، سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ کی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کی تشکیل 15 یا 16 مارچ تک طے پا جائے گی۔ کابینہ کے معاملے پر دیر اس لیے ہوئی کیونکہ پارٹی کو دیگر اہم معاملات پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھنا تھی۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی صوبائی کابینہ بننے میں تاخیر کی وجہ صرف اور صرف  آصف علی زرداری کی حلف برداری تھی۔ ان کی حلف برداری ہو چکی ہے لہٰذا آج یا کل کابینہ کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی سندھ کابینہ میں صرف 2 یا 3 نئے چہروں کے علاوہ لگ بھگ وہی تمام پرانے چہرے نظر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی برآمدات میں 8.8 فیصد اضافہ، پہلے 4 ماہ میں ایکسپورٹس ریکارڈ 11.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

یوکرین کے روسی پیٹروکیمیکل پلانٹ اور آئل ریفائنری پر ڈرون حملے، تنصیبات کو نقصان

اسحاق ڈار کی او آئی سی سمیت عالمی فورمز کے سیکریٹریز سے اہم ملاقاتیں، فلسطینی، کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

عطر سازی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، تیاری کا وقت 25 سے 30 فیصد تک کم ہوگیا

ویڈیو

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

لودھراں: دریائے ستلج پل سے محروم، جدید دور میں بھی شہری جان پر کھیل کر کشتیوں کے ذریعے سفر پر مجبور

راؤ انوار اور عزیر بلوچ کی بریت، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے متعلق وکیل عابد زمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !