الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا

پیر 11 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو سینیٹ انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ 2018 میں منتخب ہونے والے 52 سینیٹرز اپنی 6 سالہ مدت پوری کرکے 12 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ سابق فاٹا سے منتخب 4 ارکان سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا کیونکہ 2018 میں سابق فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا کے انضمام کے بعد سینیٹ میں فاٹا کے لیے مختص نشستیں 25ویں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہو چکی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سینیٹ کی کل 48 نشستوں پر انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا، جبکہ کاغذات نامزدگی آج سے ہی الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp