عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی کے امور چلانے کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم

منگل 14 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی امور چلانے کے لیے متبادل بندوبست کرتے ہوئے ایک 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دے دی۔

مذکورہ کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود قائم کی ہے جس میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چودھری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مختلف عدالتوں میں مقدمات میں چل رہے ہیں اور پولیس کسی بھی وقت انھیں گرفتار کرسکتی ہے جبکہ ان کے سر پر نااہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے اس لیے ایسی کسی بھی صورت حال کے پیش نظر یہ 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو عمران خان کی غیر موجودگی میں پارٹی کے معاملات چلائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘