کرنسی نوٹوں کی ڈیزائئنگ کے مقابلے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیزائنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والے  آرٹسٹوں کے لیے اندراج کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ کرنسی نوٹوں کو ڈیزائن کرنے والے آرٹسٹس اب 18 مارچ تک اپنے ڈیزائن بھیج سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کو ڈیزائن کرنے کے مقابلے میں حصہ  لینے والے آرٹسٹوں کے لیے اپنے اندراج کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیزائنرز اور آرٹ کے طلباء جو آرٹ مقابلے میں شرکت کے خواہشمند ہیں اب وہ اپنے ڈیزائن 18 مارچ 2024 تک اسٹیٹ بینک کو بھیج سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp