پلاسٹک بینک نوٹوں کے اجرا سے متعلق خبریں بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں، اسٹیٹ بینک

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پولیمر (پلاسٹک)کے بینک نوٹوں کی سیریز کے اجرا سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیمر بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔ بینک دولت پاکستان ان خبروں کو بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ایس بی پی نے مزید کہا کہ بینک نوٹوں کو کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp