پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے 5 اینکرز کے پروگرامز کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے بعض چینلز اور اینکرز کے پروگرام میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کور کمیٹی نے فہرست جاری کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو اس بات کا پاپند بنایا ہے کہ وہ فہرست میں درج ٹی وی چینلز کے بعض اینکرز کے پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے جن اینکرز کے پروگرام کا بائیکاٹ کیا ہے ان میں دُنیا نیوز پر کامران شاہد کا پروگرام ’آن دی فرنٹ‘ ، ڈان نیوز کے عادل شاہ زیب کے پروگرام ’ لائیو ود عادل شاہ‘ ، سما نیوز کے منیب فاروق کے پروگرام ’میرا سوال ود منیب فاروق‘ ، جیو نیوز کے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ اور جیو نیوز ہی کے سلیم صافی کے پرورگرام ’جرگہ‘ پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔