پاکستان تحریک انصاف نے 5 ٹی وی اینکرز کے پروگرامز کا بائیکاٹ کر دیا

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے 5 اینکرز کے پروگرامز کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے بعض چینلز اور اینکرز کے پروگرام میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کور کمیٹی نے فہرست جاری کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو اس بات کا پاپند بنایا ہے کہ وہ فہرست میں درج ٹی وی چینلز کے بعض اینکرز  کے پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے جن اینکرز کے پروگرام کا بائیکاٹ کیا ہے ان میں دُنیا نیوز پر کامران شاہد کا پروگرام ’آن دی فرنٹ‘ ، ڈان نیوز کے عادل شاہ زیب کے پروگرام ’ لائیو ود عادل شاہ‘ ، سما نیوز کے منیب فاروق کے پروگرام ’میرا سوال ود منیب فاروق‘ ، جیو نیوز کے شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ اور جیو نیوز ہی کے سلیم صافی کے پرورگرام ’جرگہ‘ پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم