بابر اعظم اسکرپٹڈ کپتان نہیں، انکی قائدانہ صلاحیتیں نکھر چکی ہیں: ڈیرن سیمی

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے بعد پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ملتان سلطانز کے خلاف 20 رنز کم اسکور کیے۔ ملتان کے خلاف کم از کم 165 رنز ہونا چاہیے تھے، ہم نے پاور پلے کے بعد اچھا نہیں کھیلا، مہران ممتاز نے پاور پلے میں کوالٹی بولنگ کی، آج کے میچ کو فراموش کرکے اگلے میچ کی تیاری کریں گے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں عارف یعقوب کو کھلانے پر بھی غور کیا تھا، بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہے اور اس کی قائدانہ صلاحیتیں اور نکھر چکی ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے تجربے سے بابر کو مستفید کروں، اگر کرکٹ میں کپتان اور کوچ دوران میچ مشورہ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں، بابر کو اسکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں۔

پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے کہا کہ ٹی20 میں آخری لمحات میں ہر ٹیم تیزی سے رنز کرنا چاہتی ہے، ملتان سلطانز نے ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کی، ہمیں 7 سے 15ویں اوور کے درمیان میں اور رنز کرنا چاہیے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، میں ٹیم کے پلیئرز کو کہتا ہوں کہ یہاں اچھا کھیلیں، قومی ٹیم کے دروازے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کوالیفائر میچ میں شکست کے باوجود فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی وہ ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سےمقابلہ کرے گی۔

ایلیمنیٹر ون آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔ یہ میچ ہارنے والی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔

پشاور زلمی اور ایلیمنیٹر ون کی فاتح کے درمیان ہونے والے میچ کی کامیاب ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ