ڈیانا لیگیسی ایوارڈ پانے والی پہلی پاکستانی علیزے خان کون ہیں؟

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلاحی تنظیم اخوت کی بنیاد رکھنے والے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بہو اور روحیل فاؤنڈیشن کی بانی علیزے خان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں ڈیانا لیگیسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

گزشتہ روز لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں علیزے خان نے پرنس ولیم سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

26 سالہ علیزے خان کو یہ ایوارڈ ایک نوجوان سماجی کارکن اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی بدولت دیا گیا۔ ڈیانا لیگیسی ایوارڈز ہر 2 سال بعد منعقد کیا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے 20 نوجوان لیڈروں کو لیگیسی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

لیگیسی ایوارڈ کو لیڈی ڈیانا کے دونوں بیٹوں، ایچ آر ایچ دی پرنس آف ویلز اور پرنس ہیری، ڈیوک آف سسیکس کی حمایت حاصل ہے۔ 20 لیگیسی ایوارڈ وصول کنندگان کا انتخاب ایک باوقار آزاد ججنگ پینل نے کیا، جس کی سربراہی بیرونس ڈورین لارنس نے کی۔

بیرونس ڈورین لارنس جو پہلے بھی 2022 اور 2023 میں دی ڈیانا ایوارڈ میں اپنے اثر و رسوخ سے پہچانے جاتے ہیں، ان کے لیے اتنے سارے لوگوں میں سے صرف 20 لوگوں کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

واضح رہے کہ علیزے نے ضرورت مندوں کو راشن کے تھیلے اور پکا ہوا کھانا پہنچا کر خوراک کی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے روحیل فاؤنڈیشن قائم کی۔ کئی سالوں میں انہوں نے ملک بھر میں ہزاروں کھانے فراہم کیے ہیں۔ وہ شادیوں کے لیے بھی مدد فراہم کرتی ہیں اور پسماندہ علاقوں میں حفظان صحت کی مہم بھی چلا رہی ہیں۔

علیزے مزدوری کرنے والے کم عمر بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں بھی مدد کر رہی ہیں اور لاہور میں یتیم خانوں کے لیے فنڈ ریزنگ میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے COVID-19 وبائی امراض کے دوران خاصا کام کیا اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو راشن بیگ فراہم کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجٹ 27-2026: تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا حکومتی منصوبہ، مگر ’آئی ایم ایف‘ کیا کہتا ہے؟

ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک دو دن میں ہوجائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عطر استعمال نہیں کیا مگر 3 دن تک ہاتھ سے خوشبو آتی رہی، جویریہ سعود نے حج کے دوران پیش آنے والا حیران کن واقعہ سنا دیا

روس کی حمایت سے گوادر پورٹ کو عالمی تجارتی راہداری سے جوڑنے کی پیشرفت

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہو گیا؟

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟