پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے پہلے ناک آؤٹ مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 175 رنز کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 135 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 174 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی اس وقت مشکلات کا شکار ہو گئی جب اوپنر بیٹر سعود شکیل ایک رنز کے مجموعی اسکور پر ہی صفر پر عماد وسیم کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
مزید پڑھیں
جب کو اس کے فوری بعد ہی 2 رنز کے مجموعی اسکور پراوپنر بلے باز جیسن رائےایک رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
تیسری وکٹ بھی 10 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کپتان ریلی روسو5 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
چوتھی وکٹ بھی محض 16 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب خواجہ نافع محض 5 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر قاسم اکرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں وکٹ بھی 16 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب لاری ایونزصفر پر رن آؤٹ ہو گئے۔
چھٹی وکٹ 68 کے مجموعی اسکور پر گری جب عقیل حسین بھی 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد وسیم 6 رنز پر فہیم اشرف کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آٹھویں وکٹ 126 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد عامر 23 رنز بنا کر میک کوئے کی گیند پر بولڈ ہو گئے، نویں وکٹ 129 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب عمیر یوسف سب سے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 50 رنز اسکور کرنے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آخری وکٹ 135 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ابرار احمد 5 رنز پر حنین شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 39 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 3 ، نسیم شاہ نے 2 ، اوبد میک کوئے حنین شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے پہلے ناک آؤٹ مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا تو 51 رنز کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز23 رنز بنا کر عقیل حسین کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
دوسری وکٹ 102 کے مجموعی اسکور پر گری جب آغا سلمان 31 رنز بنا کر سعود شکیل کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
تیسری وکٹ 131 کے مجموعی اسکور پر گری جب شاداب خان23 بنا کر ابرار احمد کی گیند پر خواجہ نافع کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی وکٹ 155 کے مجموعی اسکور پر گری جب اعظم خان 18 رنز بنا کر عقیل حسین کی گیند پر بولڈ ہو گئے، پانچویں وکٹ 158 کے مجموعی اسکور پر گری جب فہیم اشرف 1 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر ایونس کے ہاتھنوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چھٹی وکٹ 159 کے مجموعی اسکور پر گری جب حیدر علی 1 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ساتویں وکٹ 165 کے مجموعی اسکور پر گری جب عماد وسیم 4 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 166 کے مجموعی اسکور پر گری جب مارٹن گپٹل 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد محمد وسیم کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نویں وکٹ 167 کے مجموعی اسکور پر گری جب حنین شاہ صفر پر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، عقیل حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد وسیم، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو (کپتان)، عمیر بن یوسف، لاری ایونز (وکٹ کیپر)، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد، عثمان طارق شامل ہیں