سب سے زیادہ محبت کس بیوی سے ہے؟ اقرار الحسن نے بتادیا

اتوار 17 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحافی و اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ اگر وہ ماں باپ اور بیٹے پہلاج کے بعد کسی سے محبت کرتے ہیں تو وہ ان کی پہلی اہلیہ قرۃ العین ہیں، یہ بھی کہا کہ آج میں یہ بات اس لیے نہیں کر رہا کہ یہ میرے سامنے بیٹھی ہیں بلکہ مجھے ان سے محبت سب سے زیادہ اس لیے بھی ہے کیو نکہ یہ میری پہلی محبت ہیں۔

صحافی و اینکر اقرار الحسن نے حال ہی میں اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین کیساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور کھل کر اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ اقرار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ قرۃ العین کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ کبھی روک ٹوک نہیں کرتیں، یہ میری خوشی میں خوش ہیں اور انہیں کبھی یہ بھی نہیں ہوتا ہے کہ لازمی میرے ساتھ وقت گزارو اگر میں دوستوں میں ہوں، دفتر میں مصروف ہوں یا پھر کسی اور چیز میں مصروف ہوں تو میری صورتحال سمجھتی ہیں جو مجھے سب سے اچھا لگتا ہے۔

شوہر اقرار کے منہ سے اپنے لیے تعریفیں سن کر قرۃ العین نے بھی دنیا بھر سے اپنے چاہنے والوں کو پہلی مرتبہ یہ بتا ڈالا کہ اقرار کی آواز مجھے بہت پسند ہے اور ان کی آواز سنتے ہی میں ان کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھی باقی چہرہ تو بس ان کا ٹھیک ٹھاک ہی ہے۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں، ان کی پہلی اہلیہ کا نام  قراۃ العین، دوسری کا فرح اور تیسرا اہلیہ کا نام عروسہ خان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp