ہونڈا اور نسان کا مل کر الیکٹرک کار بنانے کا فیصلہ

اتوار 17 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کی 2 معروف کمپنیوں، ہونڈا موٹرز اور نسان موٹرز نے الیکٹرک کارز بنانے کے لیے اشتراک کردیا۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان گاڑیوں کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جاپانی میڈٰیا کے مطابق ہونڈا اور نسان بالترتیب جاپان کی دوسری اور تیسری بڑی گاڑی ساز کمپنیاں ہیں۔ دونوں کمپنیوں کی جانب سے تزویراتی شراکت کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ہونڈا شمالی امریکا کی منڈی میں بڑا کاروبار چلاتی ہے، جبکہ نسان کے یورپ میں کئی کارخانے ہیں اور دونوں عالمی حکمت عملی میں ایک دوسرے کی مدد کر سکتی ہیں۔

الیکٹرک کار کی تیاری کے میدان میں فی الحال دونوں کمپنیاں اپنے امریکی اور چینی حریفوں سے پیچھے ہیں۔

دونوں کمپنیاں پرزوں کی خریداری اور گاڑیوں کے کلیدی حصوں کی مشترکہ تیاری کے لیے تعاون کی خواہاں ہیں۔ دونوں کمپنیوں کا ہدف جدید ترین گاڑیوں کی تیاری کے لیے سافٹ ویئر پلیٹ فارمز کا جائزہ لینا ہے۔

واضح رہے جاپان دنیا بھر میں گاڑیوں کی فروخت کے لیے مشہور ہے لیکن الیکٹرک کارز کی صنعت میں جاپان خاطرخواہ کامیابی نہیں دکھا سکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp