پورا قرآن حرف بہ حرف پڑھا اور بہت کچھ سیکھا، ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں پورا قرآن پڑھا تھا۔ انہوں نے قرآن پاک کے مطالعے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن پڑھنے کے بعد تمام غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے ’شاہد‘ پلیٹ فارم پر ’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘ پروگرام کے ذریعے صحافی عمرو ادیب کو انٹرویو دیتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں روحانیت سے محبت کرتا ہوں۔

ول اسمتھ نے کہا کہ ان کی زندگی کے گزشتہ 2 برس مشکل تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے باطن کے بارے میں سوچنا شروع کیا، اس عرصے میں انہوں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں اور ماہِ رمضان میں قرآن پاک کو مکمل طور پڑھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری زندگی میں روحانیت کی تلاش تھی۔ یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا تاکہ میں پرسکون ہو سکوں۔

ہالی ووڈ اسٹار نے انکشاف کیا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا جتنی بار تذکرہ ہوا ہے اس سے وہ حیران رہ گئے، یہ دلچسپ بات ہے، مجھے اس واقعے اور تجربے نے بہت متاثر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سادگی سے متاثر ہوا ہوں، قرآن سادہ ہے اور اس میں چیزیں شیشے کی طرح بالکل واضح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی، قرآن کو گہرائی سے پڑھیں تو غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم علیہ السلام انبیاء کے والد ہیں۔ ان کی نسل سے اسماعیل اور اسحاق (علیہ السلام) آئے ۔ وہ سلسلہ نبوت کی پوری تصویر سمجھ کر خوش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

سابق کپتان راشد لطیف نے عثمان طارق کی تصویر کے ساتھ غیر قانونی بولنگ کا قانون کیوں یاد دلایا؟

بھارت ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا، امریکی صدر ٹرمپ

ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنے پر کانگریس کی تنقید، حکومت کی سخت تردید

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘