گورنر اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اجرا کردیا ہے، جس میں شرح سود کو ایک بار پھر 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔ قبل ازیں جنوری میں بھی اس سطح کو 22 فیصد ہی رکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان ہے، مہنگائی رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہوگئی، فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ منظر نامہ مہنگائی کی بلند توقعات کی بنا پر خطرات کی زد میں ہے مہنگائی کی بلند توقعات کی بنا پر محتاط طرز ِعمل درکار ہے۔ ستمبر 2025 تک مہنگائی کو 7.5 فیصد کی حدود میں لانے کے لیے شرح سود برقرار رکھنا ضروری ہے۔